واٹر پلانٹ کے منصوبوں کی نگرانی سخت کی جائے،فرخ جاوید مون
لاہور(سپیشل رپورٹر،وقائع نگار)تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں جتنی بھی حکومتیں آئیںکسی نے بھی پانی کے اہم مسئلے پر توجہ نہیں دی اوراس وقت اگر اسپتالوں کا سروے کرایا جائے تو 90 فیصدلوگ گندے پانی کیوجہ سے پیٹ کی مختلف بیماریوں کا شکارہوئے جس کے سدباب کی بجائے پانی کے منصوبوں پربھی بدقسمتی سے مال بنایا گیا اورشہریوں کی قیمتی جانوں سے کھیلا گیا ،حکمران خود تومنرل واٹرپیتے ہیں جبکہ غریب عوام گندا پانی پینے پرمجبورہیں، حکومت شہریوں کوآلودہ پانی اوربیماریوں سے بچاو¿ کیلئے اقدامات کرے ،فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ خدارا حکومت پنجاب واٹرپلانٹ کے نام پر شہریوں کو آلودہ پانی پلانے والے مافیا کیخلاف کریک ڈاو¿ن کرے
۔
۔
۔
۔
حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لاہورشہرمیں لگائے جانے والے واٹرپلانٹ کے منصوبوں کی نگرانی کوسخت اورپانی کے معیارکوچیک کرایا جائے اورشہریوں کومختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔