ساﺅتھ ایشیا ءلیبر کانفرنس سے معاشی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،حنا پرویز

ساﺅتھ ایشیا ءلیبر کانفرنس سے معاشی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،حنا پرویز

  



 لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لےگ (ن) کی رہنماءو ممبر صوبائی اسمبلی حنا پروےز بٹ نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونےوالی سہ روزہ ”ساﺅتھ ایشیاءلیبر کانفرنس“ کے انعقاد سے نہ صرف جنوبی ایشیائی ممالک بلکہ دنیا بھر کی لیبر مارکیٹ میں پاکستانی مزدور کی کھپت میں اضافے کے حوالے سے موثر پیش رفت ہوگی وہ گزشتہ روز صوبائی وزےر راجہ اشفاق سرور کی زےر صدارت ساﺅتھ ایشیاءلیبر کانفرنس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد مےڈےا سے گفتگو کررہی تھےں انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد خطے کے دیگر ممالک بشمول پاکستان میں آئی ایل او کے کنونشن کے تحت بین الاقوامی لیبر لاز کے اطلاق اور لیبر پالیسی پر غوروفکر کے بعد مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہوگا جبکہ کانفرنس کے مختلف سیشن میں ان ممالک میں اس حوالے سے کئے جانے والے اقدامات اور تجربات بارے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

۔

۔

۔

۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب بھی اس بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی و اختتامی سیشن میںخصوصی طورپر شرکت کریں گے جبکہ قومی اور بین الاقوامی اہم شخصیات سمیت تعلیمی اداروں کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں بین الاقوامی لیبر قوانین سے آگاہی اور ان پر عملدرآمد کے ذریعے پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈی میں مانگ بڑھنے سے ملکی معاشی ترقی پر بھی دورس اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...