حکومت نے بسنت فیسٹیول پرمکمل پابندی لگا دی ہے،بلا ل یاسین

حکومت نے بسنت فیسٹیول پرمکمل پابندی لگا دی ہے،بلا ل یاسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیرخوراک و چیئرمین کائیٹ فلائنگ کمیٹی بلال یاسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے بسنت فیسٹول کو مکمل بین کر دیا ہے اور بسنت منانے کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیاکیونکہ اس خونی کھیل کی وجہ سے انسانی جانوں کا ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے یہ بات انہوں نے کائیٹ فلائنگ کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری (جوڈیشل) ہوم ڈیپارٹمنٹ سڈل خان لونی‘ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور‘ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور‘ ڈی سی او لاہور‘ ایس ایس پی انویسٹی گیشن صدر لاہور اور ڈسٹرکٹ پولیس اوکاڑہ کے نمائندے بھی موجود تھے چیئرمین کائیٹ فلائنگ کمیٹی بلال یاسین نے ڈی سی او لاہور کو ہدایت جاری کی کہ مارکیٹ میں پتنگ اور ڈور کی فروخت کرنے والے افراد کی دکانوں کو فوری سیل کروایا جائے اور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ایسے افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کریںاس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے صوبائی وزیرکو بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران لاہور پولیس نے پتنگ بازی جیسے گھناﺅنے کھیل میں ملوث افراد کے خلاف 105 مقدمات رجسٹرڈ کئے ہیں اور پتنگ تیار کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران ساندہ‘ اچھرہ اور اسلام پورہ میں پتنگ تیار کرنے والی فیکٹریوں پر چھاپہ مار کر 15000ہزار پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں پولیس نے قبضہ میں لے کر فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔