طالبان نے جنگ بندی کا اختیار مولانا سمیع الحق کو دے دیا، جے یو آئی
لاہور(اے این این) کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی کا اختیار مولانا سمیع الحق کو دے دیاہے جبکہ جے یو آئی(س) نے قوم سے اپیل کی ہے کہ (آج) جمعہ کو یوم دعا کے طور پر منایا جائے۔جمعیت علمائے اسلام(س)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عاصم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ طالبان نے جنگ بندی کا اختیار مولانا سمیع الحق کو دے دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم جمعہ کو یوم دعا کے طور پر منائے اور مذاکرات کی کامیابی اور ملک میں امن کی بحالی کے لئے دعائیں کی جائیں
جے یو آئی