وزیراعلیٰ کی چینی حکام کو نندی پور پاور پراجیکٹ پر متاثر کن بریفنگ

وزیراعلیٰ کی چینی حکام کو نندی پور پاور پراجیکٹ پر متاثر کن بریفنگ

 لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے تیسرے روز بھی بیجنگ میں انتہائی مصروف دن گزارا۔ وزیراعلیٰ نے بجلی پیدا کرنے والی مختلف چینی کمپنیوں، مالیاتی اداروں ، ترقیاتی محکموں اور بینکوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلیٰ نے ایسے ہی ایک اجلاس میں گزشتہ دور حکومت کے دوران نندی پور پاور پراجیکٹ کی بربادی اور موجودہ پنجاب حکومت کی طرف سے قومی اہمیت کے اس منصوبے کی بحالی کی تفصیل بیان کی تو شرکاءاجلاس یہ جان کر دنگ رہ گئے کہ کس طرح اربوں روپے کی لاگت سے شروع کیا جانے والا بجلی کا یہ پلانٹ 3 سال تک بند پڑا رہا اور اب وزیراعلیٰ شہباز شریف کی سربراہی میں اسے کس طرح نئی زندگی دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے تصویروں کی مدد سے حاضرین کو آگاہ کیا کہ منصوبے پر 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور انشاءاللہ مئی 2014ءمیں نندی پور پاور پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن کام شروع کردے گی۔ وزیراعلیٰ نے چین کے وزیراعظم کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے لاہور سے ملتان تک موٹروے کی تعمیر کیلئے تعاون کے اعلان پر وزیراعظم چین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چینی وزیراعظم نے وزیراعظم محمد نواز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ لاہور۔ ملتان موٹروے آپ، وزیراعظم اور پاکستانی قوم کیلئے چین کی جانب سے تحفہ ہے۔

مزید : صفحہ اول