نقاش رفیق کی تین ماہ قبل شادی ہوئی ،کئی سال سے فارمیسی چلا رہاتھا

نقاش رفیق کی تین ماہ قبل شادی ہوئی ،کئی سال سے فارمیسی چلا رہاتھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم سیل) نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے نقاش رفیق کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی،وہ نشاط کالونی میں کئی سال سے فارمیسی چلا رہاتھا۔ مقتول کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ انتہائی شریف النفس نوجوان تھا۔المناک واقعہ پر پورے علاقہ میں سوگ کا سماں رہا اور دکانداروںنے بھی دکانیں بند کر کے احتجاج میں شرکت کی۔ مقتول کے والد محمد رفیق ، بڑے بھائی ارسلان رفیق اور دیگر رشتے داروں نے ” پاکستان“ کو بتایا کہ نقاش رفیق کا قتل مذہبی دہشت گردی کا شاخسانہ ہے۔ پولیس 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود تاحال خاموش ہے جس کے باعث تشویش پائی جا رہی ہے جبکہ ایس پی کینٹ سرفراز ورک اورتفتیشی افسر رضا رحمان نے ” پاکستان“ کو بتایا کہ واقعہ خالصتاً قتل لگتا ہے، اصل حقائق جاننے کے لئے تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ اگلے ایک دو روز میں اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -