بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار

بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار

لاہور (کرائم سےل ) اقبال ٹاﺅن انویسٹی گیشن پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں مسروقہ مال و سامان ، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذوالفقار حمید نے اقبال ٹاﺅن میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر انچارج انویسٹی گیشن ارشد حیات کانجو کو خصوصی ٹاسک دیا جس نے سرغنہ سمیت 3 ڈاکو عماد صدیق عرف ڈیوڈ، عامر مسیح اور کامران مسیح کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں 9 سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ ان کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات پیش ہوئے ہیں ملزمان سے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ ، زیورات ، نقدی اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے پولیس پارٹی کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی