سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے سٹیم انجن نئی شکل میں تیار

سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے سٹیم انجن نئی شکل میں تیار
سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے سٹیم انجن نئی شکل میں تیار
کیپشن: Steem Engine

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیورورپورٹ)برطانیہ کی ایک ریلوے انجن ساز کمپنی نے نئے ماڈل کا سٹیم انجمن جسے دنیا بھر میں ناکارہ سمجھا جاتا ہے کی جدید شکل کی صورت میں تیار کیا ہے مذکورہ سٹیم انجن کی رفتار 90سے لیکر 100میل فی گھنٹہ ہے انجن ساز کمپنی کا موقف ہے کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے بھاپ سے چلنے والے ریلوے انجن اب وقت کی اہم ترین ضرور ت ہے لہذا ڈیزل سے چلنے والے انجنوں کی جگہ سٹیم انجن کو متعارف کرایا جائیگا اور جلد ہی اسے ترقی پذیر ممالک کو بھی فروخت کرنا شروع کر دیا جائیگا ۔