ہوا پر حکمرانی کرنیوالے جہاز کو لینڈ کرتے ہوئے ہوا نے الٹ پلٹ کر دیا
لندن (بیورورپورٹ)برطانیہ میں 120میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی کی وجہ سے برمنگھم ائیر پورٹ پر اترنے والا طیارہ ایک خوفناک حادثے سے بچ گیا ہوا پر حکمرانی کرنیوالے ہوائی جہاز نے جب رن وے پر لینڈ کرنے کی کوشش کی تو تیز رفتار آندھی نے اسکا توازن بگاڑ دیا حتی کہ اسکی ایک سائیڈ کئی فٹ تک ہوا میں بلند ہو گئی جبکہ دوسری سائیڈ زمین سے لگنا شروع ہو گئی اس موقع پر مسافروں کے علاوہ ائیر پورٹ حکام کی چیخیں نکل گئیں ۔