پی ایس 128، نادرا رپورٹ میں 10ہزار ووٹ جعلی نکلے

پی ایس 128، نادرا رپورٹ میں 10ہزار ووٹ جعلی نکلے
Election
کیپشن: Rigging

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نادرا نے کراچی میں صوبائی حلقہ پی ایس 128 پر ڈالے گئے ووٹوں کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ڈالے گئے 10 ہزار 721 ووٹ جعلی قرار پائے ہیں جب کہ13 ہزار 807ووٹ درست قرار پائے ۔ پی ایس 128سے متعلق نادرا کی رپورٹ الیکشن ٹریبونل کو پیش کردی گئی ۔ الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 128 کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ڈالے گئے45 ہزار 432 ووٹوں پر انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا حکم دیاتھا۔ نادرا نے پی ایس 128 پر ڈالے گئے 10 ہزار 721 ووٹوں کو جعلی قرار دے دیا جب کہ 13 ہزار 807 درست قرار پائے ، نادرا رپورٹ کے مطابق غیر معیاری سیاہی کے باعث 20 ہزار 814 ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ پی ایس128 سے ایم کیو ایم کے وقار حسین شاہ نے 23 ہزار 894 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے تھے۔ اسی نشست پر متحدہ دینی محاذ کے رکن مولانا اورنگریت فاروقی 23 ہزار 600 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر تھے۔ الیکشن ٹریبونل میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سلطان جوہری نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کی کامیابی کو چیلنج کررکھا ہے۔

مزید :

کراچی -