وزارت پورٹس اینڈ شپنگ کا تیز رفتار مال برادر کشتی سروس شروع کر نیکا فیصلہ

وزارت پورٹس اینڈ شپنگ کا تیز رفتار مال برادر کشتی سروس شروع کر نیکا فیصلہ
وزارت پورٹس اینڈ شپنگ کا تیز رفتار مال برادر کشتی سروس شروع کر نیکا فیصلہ

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل کی سربراہی میں تیز رفتار مال برادر کشتیوں کی سروس شروع کرنے کے سلسلے میں اہم اجلاس ہوا ،اجلا س میں بتایا گیا کہ تیز رفتار مال برادر کشتیا ں انتہائی کم خرچ میں اشیائے خوردونوش کی خلیجی ممالک کو ترسیل کریں گی۔سروس کا آغاز ہونے سے گوشت،سبزیاں ،پھل اور مچھلی کی بر آمد سے کثیر زر مبادلہ حاصل ہو گا،اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی کیلئے ہر مثبت اقدام اٹھائیں گے،انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسیاں متعارف کرائی جائیں گی جس سے صنعتکاروں ا ور ایکسپورٹرز کو سہولت ملے گیاور ملک کو زرمبادلہ حاصل ہوگا،تیز رفتار مال برادر کشتیوں کے ذریعے ترسیل فضائی سروس کی نسبت75فیصد کم خرچ پر ممکن ہوگی،50ناٹیکل مائلز فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یہ کشتیاں سامان کو 28گھنٹوں میں خلیجی ممالک تک لے جائیں گی،اجلاس میں ڈی جی فشریز ،چیئرمین پی این ایس سی،بین الاقوامی شمنگ کمپنیوں کے نمائندے،چیمبر آف کامرس ،ویجیٹیبل اینڈفروٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

مزید : بزنس