پاکستان کرکٹ بورڈ کا22کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا22کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ
Central Contract

  



لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے 22کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دےدیا،سنٹرل کنٹریکٹ اے ،بی ،سی کیٹیگریزمیں دیا گیا،اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو ماہانہ 3لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر سنٹرل کنٹریکٹ کے لئے فہرست بورڈ کو موصول ہوئی ہے جس کے بعد قومی ٹیم کے 22کھلاڑیوں کو تین مختلف کیٹیگریز میں سنٹرل کنٹریکٹ کیا گیا ہے۔ اے کیٹیگری میں کپتان مصباح الحق، ٹی ٹوئنٹی کپتان محمد حفیظ، سابق کپتان یونس خان، شاہد آفریدی اور سعید اجمل شامل ہیں۔ اے کیٹیگری میں کھلاڑیوں کو تین لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔ بی کیٹیگری میں عمر اکمل، کامران اکمل،عدنان اکمل، اسد شفیق، شعیب ملک، اظہر علی، احمد شہزاد، عمرگل اور عبدالرحمن شامل ہیں۔ بی کیٹیگری میں کھلاڑیوں کو اڑھائی لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔سی کیٹیگری میں، سرفراز احمد، ذوالفقار بابر، شرجیل خان، سہیل تنویر، عمر امین، صہیب مقصود، محمد عرفان اور خرم منظور شامل ہیں۔سی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو ماہانہ دو لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔سنٹرل کنٹریکٹ یکم جنوری سے لاگوہو گا۔بلاول بھٹی، ناصر جمشید، انور علی،محمد طلحہ اور راحت علی کو ماہانہ معاوضے کی صورت میں ڈیڑھ لاکھ روپے دیئے جائیں گے ۔

مزید : کھیل


loading...