مسقط جانیوالے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی درخواست، اسلام آباد میں بحفاظت اُتار لیاگیا

مسقط جانیوالے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی درخواست، اسلام آباد میں بحفاظت ...
مسقط جانیوالے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی درخواست، اسلام آباد میں بحفاظت اُتار لیاگیا

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)مسقط جانیوالے غیرملکی ایئرلائن کے طیارے میں فنی خرابی کے بعد بحفاظت بے نظیرایئرپورٹ پر اُتار لیاگیا، تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے مسقط جانیوالے نجی ایئرلائن کے طیارے کی پرواز کے فوری بعد فنی خرابی کے باعث پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کردی ۔ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کرکے دیگر پروازیں روک لی گئیں اور طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی ۔ ایئرپورٹ منیجر ایاز جدون نے بتایاکہ طیارے کو بحفاظت اتار لیاگیا، لینڈنگ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تھیں ۔ ذرائع کے مطابق فضاءمیں بلند ہونے کے بعد طیارے کے فلیپرز نہیں کھل سکے ۔

مزید : بزنس