امریکی ریاست کیلیفورنیامیں بھارتی امریکن سنٹرمیں فائرنگ ، خواتین سمیت چارافرادجاں بحق

امریکی ریاست کیلیفورنیامیں بھارتی امریکن سنٹرمیں فائرنگ ، خواتین سمیت ...
امریکی ریاست کیلیفورنیامیں بھارتی امریکن سنٹرمیں فائرنگ ، خواتین سمیت چارافرادجاں بحق

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بھارتی امریکن سنٹرمیں فائرنگ سے دوخواتین سمیت چار افراد جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے جبکہ خاتون حملہ آورر کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیاہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق شمالی کیلیفورنیامیں واقع انڈین امریکن سنٹرمیں خاتون حملہ آور نے فائرنگ کردی اور گولیاں ختم ہونے پر لوگوں پر چاقوﺅں سے وار کیا۔ حملے میں دوخواتین اور دومردجاں بحق جبکہ دوافرادزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ پولیس کے مطابق حملہ آور خاتون کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیاتاہم فائرنگ کی وجوہات ابتدائی طورپر معلوم نہیں ہوسکیں ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں