طبی سہولیات نہ ملنے پر چارنومولود جڑواں بہن بھائی انتقال کرگئے

طبی سہولیات نہ ملنے پر چارنومولود جڑواں بہن بھائی انتقال کرگئے
طبی سہولیات نہ ملنے پر چارنومولود جڑواں بہن بھائی انتقال کرگئے

  

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں مصنوعی تنفس نہ ملنے پر نو مولود  چار جڑواں بہن بھائی انتقال کرگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جانی خیل کی رہائشی خاتون کے ہاں ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں علی الصبح چار بچوں کی پیدا ئش ہوئی لیکن ہسپتال میں مصنوعی تنفس نہ ملنے پر چاروں چل بسے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ بچوں کی پیدائش قبل از وقت ہوئی ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو مصنوعی تنفس فراہم نہیں کیاجاسکا۔ورثاء کا کہنا تھا کہ آکسیجن کٹ نہ ہونے سے چاروں بچے انتقال کرگئے ، بچوں میں تین بچیاں اور ایک بچہ شامل تھا۔

مزید : قومی