کراچی کے علاقے ماڑی پور میں حسا س اداروں کی کارروائی ، بارودسے بھری گاڑی برآمد، تین ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں حسا س اداروں کی کارروائی ، بارودسے بھری گاڑی ...
کراچی کے علاقے ماڑی پور میں حسا س اداروں کی کارروائی ، بارودسے بھری گاڑی برآمد، تین ملزم گرفتار

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڑی پور میں حساس ادارے اور سی آئی ڈی نے مشترکہ کارروائی کر کے بارود سے بھری گاڑی برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق برآمد کی گئی گاڑی کسی اہم سیاسی شخصیت یا پولیس افسر کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کی گئی تھی۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر ماڑی پور میں سی آئی ڈی کے ہمراہ کارروائی کی گئی جس میں دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک تیار گاڑی کو پکڑ لیا گیا۔ گاڑی میں ایک سو کلوگرام سے زائد دھماکا خیز مواد، اینٹی ٹینک مائنز اور آکسیجن سلنڈر لگائے گئے تھے جسے ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا، موقع سے تین اہم ملزمان ہمایوں، سعید ایوب اور عمر فاروق عرف فرید اللہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ سی آئی ڈی افسران کا کہنا ہے کہ فرید اللہ دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی تیار کرنے کا ماہر سمجھا جاتا ہے جبکہ عباس ٹاو¿ن دھماکے میں بھی ملوث ہے۔

مزید : کراچی


loading...