فیصل آبادمیں مبینہ پولیس مقابلہ ، تین اشتہاری مارے گئے

فیصل آبادمیں مبینہ پولیس مقابلہ ، تین اشتہاری مارے گئے
فیصل آبادمیں مبینہ پولیس مقابلہ ، تین اشتہاری مارے گئے

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین اشتہاری ملزمان ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تحصیل جڑانوالہ کے علاقے روڈالہ روڈ پر اشتہاری ملزمان کی اطلاع پرایک گھر پرچھاپا مارا گیاجس دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ میں تین ملزمان ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔ اشتہاری ملزمان ایک ماہ قبل تاندلیانوالہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ میں ملوث تھے۔

مزید : جرم و انصاف