یوکرائن میں حکومت کے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود پرتشددواقعات جاری ، 70افرادجاں بحق

یوکرائن میں حکومت کے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود پرتشددواقعات جاری ، ...
یوکرائن میں حکومت کے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود پرتشددواقعات جاری ، 70افرادجاں بحق
کیپشن: Ukrain Deaths

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرائن میں صدر کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود پرتشدد واقعات تھم نہ سکے اور کیو میں 70 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔یورپی یونین نے مظاہرین پرطاقت کے استعمال کے ذمہ دارحکام پرپابندیاں عائدکرنے پراتفاق کرلیا،صدر وکٹر یان کو وچ کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کے باوجود اس پر عمل ہوتا دکھائی نہیں دیا۔ دارالحکومت کیو میں آزادی چوک پر پولیس اور مظاہرین کے درمیا ن شدید تصادم ہوا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ یوکرائن کے وزیر داخلہ نے ایک ٹی وی انٹرویومیں کہا ہے کہ سینکڑوں پولیس اہلکاروں کویرغمال بنالیاگیاہے، اگر مظاہرین نے سرکاری دفاتر پر حملے کی کوشش کی تو پولیس بھاری اسلحہ استعمال کریگی۔ دوسری جانب یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے یوکرین کے ان حکام پر پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے جو مظاہرین کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کے ذمے دار ہیں۔