امریکی عدالت نے مسلمانوں کی جاسوسی جائز قراردیدی
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی عدالت نے مسلمانوں کی جاسوسی کو جائز اور امریکی قانون کے مطابق قرار دیدیاہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی عدالت نے قراردیاہے کہ نیویارک میں مسلمانوں کی مساجد ، مذہبی درسگاہوں کی نگرانی آئین کے منافی نہیں ، جاسوسی انسداددہشتگردی قانون کے تحت کی جاتی ہے ۔