شمالی وزیرستان میں ممکنہ آپریشن، علاقہ مکینوں کی نقل مکانی شروع،زمینی فوج کے داخلے کی اطلاع

شمالی وزیرستان میں ممکنہ آپریشن، علاقہ مکینوں کی نقل مکانی شروع،زمینی فوج ...
شمالی وزیرستان میں ممکنہ آپریشن، علاقہ مکینوں کی نقل مکانی شروع

  



میرانشاہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں ممکنہ آپریشن کے پیش نظر علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی جبکہ جمعہ کوشمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری رہیں ، زمینی فوج کے داخلے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ مقامی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن کی خبروں سے پریشان علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی ، وزیرستان سے بنوں ، لکی مروت ، کرک اور پشاور کی طرف نقل مکانی شروع ہوگئی ہے جبکہ سیدگی ، غلام خان اور تحصیل دتہ خیل سے افغانستان کی طرف منتقل ہورہے ہیں ۔ دوسری طرف جمعہ کو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی علاقے میں پروازیں جاری رہیں جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔مقامی اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ گذشتہ روز فاٹا کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں کے علاوہ زمینی فوج بھی داخل ہوگئی ہے اور بندوق اُٹھانے والے شرپسندوں کیخلاف اُنہی کی زبان میں بات کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

مزید : وزیرستان /اہم خبریں


loading...