حکومت دوبارہ مذاکرات شروع کرے یا آپریشن، پیپلز پارٹی ساتھ ہے: اعتزاز احسن

حکومت دوبارہ مذاکرات شروع کرے یا آپریشن، پیپلز پارٹی ساتھ ہے: اعتزاز احسن
حکومت دوبارہ مذاکرات شروع کرے یا آپریشن، پیپلز پارٹی ساتھ ہے: اعتزاز احسن

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس فیصلہ کرنے کا مینڈیٹ موجود ہے ، حکومت آپریشن کرے یا دوبارہ مذاکرات ، پیپلز پارٹی ساتھ ہے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق طالبان کے خلاف ابھی آپریشن شروع نہیں ہوا، حکومت مذاکرات کرے یا آپریشن، پیپلز پارٹی ساتھ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی شرعی عدالت اور اسلامی نظریاتی کونسل بھی آئین پاکستان کو مانتی ہیں، معلوم نہیں کہ طالبان کون سا مسلک اور شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

مزید : اسلام آباد