تھری جی اور فورجی لائسنس کی نیلامی کا عمل مارچ میں اختتام پذیر ہو گا : اسحاق ڈار

تھری جی اور فورجی لائسنس کی نیلامی کا عمل مارچ میں اختتام پذیر ہو گا : اسحاق ...
تھری جی اور فورجی لائسنس کی نیلامی کا عمل مارچ میں اختتام پذیر ہو گا : اسحاق ڈار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے تھری جی اور فورجی لائسنس کی نیلامی سے متعلق پالیسی کی منظوری دے دی ہے، نیلامی کا عمل مارچ میں اختتار پذیر ہو گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تھری جی لائسنس کی نیلامی سے متعلق وزیراعظم کو سفارشات بھجوا دی ہیں اور نیلامی کا عمل مارچ میں مکمل ہو جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں تھری جی کے 3 اور فورجی کے 4 لائسنس نیلام کئے جائیں گے جبکہ اس ضمن میں سعودی اور قطر کی کمپنیوں کو نیلامی میں شرکت کی دعوت دی ہے اور ترک سرمایہ کاروں سے بھی رابطے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ تھری جی اور فور جی سے متعلق پالیسی کی تمام تفصیلات پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر جاری کریں گے۔

مزید : بزنس