برمنگھم میں پاکستانی قونصلیٹ کا تالا وبال جان بن گیا
برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک) برمنگھم میں پاکستانی قونصلیٹ حکام نے دوگھنٹے کی تگ و دو کے بعد تالا توڑ ڈالا۔تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں پاکستانی قونصلیٹ کا تالا قونصلیٹ حکام کی بہت کوششوں کے باوجود نہیں کھل رہا تھا،شدید سردی میں قونصلیٹ کے اہلکار باہر دروازہ کھلنے کا انتظار کرتے رہے بعدازاں قونصلیٹ حکام نے دو گھنٹے بعد تالا توڑ ڈالا ۔تاہم تالا نہ کھلنے کی وجہ پتا نہیں چل سکی۔