ایک اور تھپڑ۔۔۔ تھپڑوں کا رواج اب ’عام‘ ہو گیا

ایک اور تھپڑ۔۔۔ تھپڑوں کا رواج اب ’عام‘ ہو گیا
ایک اور تھپڑ۔۔۔ تھپڑوں کا رواج اب ’عام‘ ہو گیا

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) عام آدمی پارٹی کے ترجمان اعجاز خان کو پارٹی کی سابق رہنماءٹینا شرما نے تھپڑ رسید کر دیا۔ یہ واقعہ بھارتی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک ٹی وی شو کے دوران پیش آیا جہاں ٹینا شرما نے نازیبا الفاظ کہنے پر عام آدمی پارٹی کے ترجمان اعجاز خان کو تھپڑ دے مارا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اعجاز خان نے لائیو شو کے دوران ٹینا شرما کو ذہنی مریض جیسے کلمات کہے جس پر اینکر پرسن نے اعجاز خان کو یہ کہتے ہوئے کہ ’ لائیو شو کے دوران کسی بھی خاتون کیلئے ایسے الفاظ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، معافی مانگنے کا کہا تاہم اسی دوران ٹینا شرما نے ساتھ ہی بیٹھے اعجاز خان کے منہ پر زوردار طمانچہ دے مارا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینا شرما نے کہا کہ وہ ایسا کرنے پر شرمندہ نہیں ہیں کیونکہ اعجاز خان نے بدتمیزی کی تھی، اسے ایک نہیں بلکہ دو تھپڑ مارنے چاہئے تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس