افواج بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پوری قوم ایف سی کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے: آرمی چیف

افواج بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پوری قوم ایف سی کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے: ...
افواج بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پوری قوم ایف سی کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے: آرمی چیف

  



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے، افواج ہر قسم کے اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایف سی ہیڈ کوارٹرز خیبرپختونخواہ کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ پاک فوج جنگجو فورس ہے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔ ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر کو ختم کرنے کیلئے ایف سی کی قربانیوں کو پوری قوم تسلیم کرتی ہے ۔

مزید : راولپنڈی


loading...