لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،مشتعل شہریوں نے چار گاڑیاں جلا دیں

لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،مشتعل شہریوں نے چار گاڑیاں جلا دیں
لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،مشتعل شہریوں نے چار گاڑیاں جلا دیں
کیپشن: لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،مشتعل شہریوں نے چار گاڑیاں جلا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر شہری مشتعل ہو گئے ، ضلعی انتطامیہ کی چار گاڑیاں جلا دیں جبکہ کئی گھنٹوں تک علاقہ میدان جنگ بنارہا۔بپھرے لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کے چار ٹرکوں کو آگ لگا دی جس کے باعث ایک گاڑی کا سلنڈر بھی پھٹ گیا۔فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیموں کو طلب کر لیا گیا۔مشتعل افراد کے پتھراو سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے متعدد اہلکار زخمی بھی ہو گئے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔تاجروں نے الزام عائد کیا ہے کہ پیشگی نوٹس کے بغیر ان کے کاروبار کا تباہ کیا جا رہا ہے جبکہ انتظامیہ کا موقف ہے کہ ان تاجروں کو پہلے ہی نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں۔

مزید :

لاہور -