بہادر عورت نے بچے کو موت کے منہ سے کھینچ لیا

بہادر عورت نے بچے کو موت کے منہ سے کھینچ لیا
بہادر عورت نے بچے کو موت کے منہ سے کھینچ لیا

  

میامی (مانیٹرنگ ڈیسک) میامی ایکسپریس وے پر عجیب صورت حمال پیدا ہو گئی اور ایک خاتون روتی چیختی ہوئی اپنی گاڑی سے نکلی اس کے ہاتھ میں ایک پانچ ماہ کا بچہ تھا جس کا سانس بند ہو چکا تھا۔خاتون مدد کیلئے پکار رہی تھی اور روئے جا رہی تھی۔ یہ دیکھتے ہوئے متعدد گاڑیاں رک گئیں اور کسی نے ریسکیو حکام کو بھی کال کر دی۔ ریسکیو کا عملہ پہنچ گیا جبکہ اس دوران خاتون بچے کو اپنے منہ کے ذریعے سانس دیتی رہی۔ موقع پر موجود لوگوں کا خیال تھا کہ بچہ مر چکا ہے لیکن  پامیلا نامی خاتون  نے ہمت نہ ہاری اور اپنے بھتیجے کو منہ کے ذریعے سانس دیتی رہی۔ اس دوران ایمبولینس آ گئی اور بچے کیلئے تنفس کا انتظام کیا گیا اور اسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جہاں بچے کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس