اس خاتون کے پاس وہ ورلڈ ریکارڈ ہےجس کے بارے میں جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

اس خاتون کے پاس وہ ورلڈ ریکارڈ ہےجس کے بارے میں جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ ...
اس خاتون کے پاس وہ ورلڈ ریکارڈ ہےجس کے بارے میں جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

برمنگھم (نیوز ڈیسک) پلاسٹک سرجری کو عموماً ایک تکلیف دہ عمل سمجھا جاتا ہے اور اس کی زیادتی عموماً خطرناک نتائج کی حامل ہوتی ہے لیکن 58 سالہ خاتون سنڈی جیکسن پلاسٹک سرجری کی اس حد تک دیوانی ہیں کہ انہوں نے اپنی شکل بدلنے کے لئے سب سے زیادہ آپریشن کروانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

سنڈی نے حسن میں اضافے کے لئے 33 سال کی عمر سے پلاسٹک سرجری شروع کروادی۔ وہ کہتی ہیں کہ انہیں بچپن سے ہی باربی ڈول نظر آنے کا جنون تھا۔ انہوں نے سب سے پہلے اپنی پلکوں میں تبدیلی کروائی، اس کے بعد گٹھنوں کی لائپوسکشن کروائی۔ انہوں نے یہ آپریشن اپنے والد کی چھوڑی گئی دولت سے کروائے اور جب 2007ءمیں ان کی والدہ کی وفات ہوئی تو ان کی چھوڑی ہوئی دولت سے فرانسیسی اداکارہ بریجٹ بیرڈاٹ جیسی شکل بنوانے کے لئے پلاسٹک سرجری کروائی۔ سنڈی اب تک 47 دفع پلاسٹک سرجری کرواچکی ہیں اور اس دوران ایک لاکھ ڈالر (تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) خرچ کرچکی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اگرچہ انہوں نے حیران کن حد تک زیادہ آپریشن کروائے ہیں لیکن انہیں خوشی ہے کہ وہ 58 سال کی عمر میں بھی 22 سالہ لڑکی نظر آتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -