بھارتی اولمپیئن کرشنا نے لڑکیوں کو چھیڑنے والے غنڈے کی سرعام پٹائی کردی

بھارتی اولمپیئن کرشنا نے لڑکیوں کو چھیڑنے والے غنڈے کی سرعام پٹائی کردی
بھارتی اولمپیئن کرشنا نے لڑکیوں کو چھیڑنے والے غنڈے کی سرعام پٹائی کردی

  

جے پور (ویب ڈیسک) بھارتی اولمپیئن کرشان پونیا نے لڑکیوں کو چھیرنے والے ایک غنڈے کی سرعام پٹائی کردی۔ وہپ راجستھان کے ایک چھوٹے شہرچاریو میں ریلوے کراسنگ کے قریب اپنی گاڑی پر بیٹھی ہوئی تھی جب انہوں نے دیکھا کہ بائیک پر سوار تین لڑکے دو کم عمر لڑکیوں کو چھیڑ رہے ہیں، وہ تیزی سے گاڑی سے اتریں اور ان کی طرف لپکیں، ان کے تیور دیکھ کر تینوں بھاگ کھڑے ہوئے جس میں سے ایک کو کرشنا پونیا نے پکڑلیا اور اپنی سینڈل سے اچھی طرح تواضع کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔ اولمپکس میں ڈسکس تھرو مقابلوں میں حصہ لینے والی پونیا نے کہا کہ پولیس سٹیشن مذکورہ جگہ سے دو منٹ کے فاصلے پر تھا مگر پھر بھی اہلکار دوبار فون کرنے کے بعد تاخیر سے آئے۔

مزید :

کھیل -