میسی تمہارے والدسے اچھا فٹبالر ہے، رونالڈو کے بیٹے کو بچے چھیڑنے لگے

میسی تمہارے والدسے اچھا فٹبالر ہے، رونالڈو کے بیٹے کو بچے چھیڑنے لگے
میسی تمہارے والدسے اچھا فٹبالر ہے، رونالڈو کے بیٹے کو بچے چھیڑنے لگے

  

میڈرڈ(ویب ڈیسک) رئیل میڈرڈ کے سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو کا بارسلونا کے لیونل میسی سے موزانہ گھر تک پہنچ گیا، انھوں نے انکشاف کیاکہ لوگ6 سالہ بیٹے کرسٹیانو جونیئر کو چھیڑتے ہیں کہ ان کے والد سے بھی بہتر فٹبالر موجود ہے۔رونالڈو کا ہمیشہ ہی اپنے ہم عصر اور سپینش لیگ کے حریف پلیئر میسی سے موازنہ رہا ہے، اب یہ باتیں خود ان کے گھر میں ہورہی ہیں۔ رونالڈو نے کہاکہ میرا 6 سالہ بیٹا جانتا ہے کہ ایسی باتوں سے کیسے نمٹنا ہے، میں اسے سمجھاتا ہوں کہ وہ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا کرے کیونکہ دنیا میں حاسد لوگوں کی کمی نہیں ہے، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اگر میرا بیٹا بھی فٹبالر بنا تو مجھے خوشی ہوگی مگر میں اس پر کوئی دباو¿ نہیں ڈالوں گا، اگر اس نے فٹبالر بننا چاہا تو میری کوشش ہوگی کہ وہ گول کیپر کے بجائے فارورڈ بنے۔

مزید :

کھیل -