دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ضر وری ہے

دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ضر وری ہے

  

مکرمی ! ایک مرتبہ پھر لاہور میں خون کی ہولی کھیلی گئی ۔ انسانیت دشمن عناصر پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپہ ہیں ۔ ایک مرتبہ پھر پاکستان کے دل پاکستان کے امن پر وار ہوا ہے ۔ درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع نے پھر قوم کو سوگوار کر دیا ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری حکومت اورمسلح افواج دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، لیکن اس مسئلہ کی سنگینی اور پیچیدگی عشروں پر محیط ہے، جسے حل ہونے میں ظاہر ہے وقت درکارہو گا، لیکن قوم میں پیاروں کی لاشیں اُٹھانے کی ہمت کو مزید نہ آزمایا جائے۔ ہنگامی بنیادوں پر نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے۔ جیسا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ’’بے رحم آپریشن‘‘کا عزم کیا ہے ہمیں واقعی اس قسم کے آپریشن کی اشد ضرورت ہے ۔ ایک مربوط فالٹ فری سیکیورٹی سسٹم کا انتظام پورے ملک میں کیا جائے ۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا چُن چُن کر خاتمہ کیا جائے۔ ناصرف حکومت، بلکہ ساری قوم کو اس سلسلے میں اپناکردار ادا کرنا ہو گا۔ صرف اسی صورت میں دہشت گردی کے شکار افراد کی روحوں کو سکون نصیب ہوگا ۔ (عشرت اختر میؤ،لاہور )

مزید :

اداریہ -