لبنان کا اسرائیل کی کاروائیوں کا جواب دینے کا اعلان

لبنان کا اسرائیل کی کاروائیوں کا جواب دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بیروت (اے پی پی) لبنان کے صدر میشل عون نے کہا ہے کہ لبنان کی آزادی کے خلاف اسرائیل کی تمام کاروائیوں کا ضروری جواب دیا جائے گا۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان کے صدارتی دفتر سے جاری کردہ جوابی بیان کے مطابق اسرائیل کے اقوام متحدہ کے نمائندے ڈینی ڈانون نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حزب اللہ کے لبنان میں زیر زمین میزائلوں کی تعداد یورپ اور نیٹو کے زمین کے اوپر میزائلوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔لبنان کے صدر میشل عون نے کہا ہے کہ ڈینی ڈانون کا بیان لبنان کو ہدف بنانے کی دھمکی کے مترادف ہے۔انہوں نے بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کی لبنان پر حملے کی نیت کے خلاف خبردار ہونے کی بھی اپیل کی۔اپنے بیان میں عون نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور جنوبی لبنان میں فرائض ادا کرنے والی اقوام متحدہ لبنان بین ا لاقوامی امن فورسز سے منسلک لبنان اسرائیل کے اقوام متحدہ کے لئے دئیے گئے پیغام کو لبنان کے تحفظ و استحکام کے خلاف ایک کھلی دھمکی خیال کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لبنان کی آزادی کو ہدف بنانے والی یا پھر لبنانی عوام کو خطرے میں ڈالنے والی تمام اسرائیلی کاروائیوں کا ضروری جواب دیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -