مہاجرین کی واپسی کے لیے یورپی یونین اور افغانستان میں معاہدہ طے پا گیا
برسلز(این این آئی)افغان مہاجرین کی ملک بدریوں کے خلاف مظاہروں کے باوجود یورپی یونین نے بھی ان کی وطن واپسی کے لیے افغان حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ طے کر لیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین جن شرائط کے تحت افغانستان کو مالی معاونت فراہم کر رہی ہے اس میں یہ شق بھی شامل ہے کہ افغان حکومت اپنی شہریوں کی وطن واپسی اور غیر قانونی طور پر یورپ کی جانب مہاجرت روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کرے گی۔