سعد حریری کا سعودی نائب ولی عہد کو فون، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

سعد حریری کا سعودی نائب ولی عہد کو فون، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

  

بیرو ت(آن لائن)لبنانی وزیراعظم سعد حریری اور سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -