جنرل راوت کے بیان سے بھارتی فورسز کو عام شہریوں کے خلاف کاروائیوں کی چھوٹ ملے گے‘ اکنامک الائنس

جنرل راوت کے بیان سے بھارتی فورسز کو عام شہریوں کے خلاف کاروائیوں کی چھوٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں تاجر تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم کشمیر اکنامک الائنس نے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے بیان پر شدیدتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کے بیانات سے بھارتی فوج اور دیگر فورسز کو عام شہریوں کے خلاف کاروائیوں کی مزید چھوٹ ملے گے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمدڈارنے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز پہلے ہی آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات سے لیس ہیں اور اب جنرل بپن راوت کے بیان اوربھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر اور وزیر مملکت برائے امور داخلہ کرن رجیجو کی طرف سے بیان کی توثیق سے مقبوضہ کشمیر میں قتل وغارت کا ایک اور دروازہ کھول دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں گزشتہ 25برسوں سے بے تحاشہ خون بہایا گیا او ریہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
فاروق احمد ڈار نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ایک منصوبے کے تحت دانستہ طور پر حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اب ایک بار پھر کشمیریوں کا خون بہانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انہوں نے قابض انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اس طرح کے بیانات اور پالیسیوں کو فوری طور پر روکا جائے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی اقتصادی اور معاشی صورتحال پہلے ہی بہت کمزورہے اور ایسے بیانات سے علاقے میں کاروباری اورسیاحتی سرگرمیوں کو مزید دھچکا لگے گا۔ کشمیر اکنامک الائنس کے ترجمان اعلیٰ محمد صدیق رونگا نے اس موقع پر کہاکہ وادی میں بھارتی فورسز اور فوجی آپریشنوں کے خلاف لوگوں کا احتجاج کوئی ئنی بات نہیں لیکن جنرل راوت کے بیان سے کشمیریوں کے خلاف بھارت کے جارحانہ عزائم کی عکاسی ہوتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -