دہشت گرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں، دانیا ل گھمن

دہشت گرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں، دانیا ل گھمن

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما دانیال گھمن نے دہشت گردی کی حالیہ لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام امن پسند مذہب ہے، دہشت گرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ افواج پاکستان کی کارروائیوں کے پیچھے قوم کھڑی ہے۔ دہشت گردی کے واقعات میں شہدا کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے فوج کی کارروائیاں درست ہیں۔ ملک دشمنوں کے خلاف مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ جس کا اظہار ہوبھی رہا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال گھمن نے کہا کہ پاکستان ایک عرصے سے دہشت گردوں کے نشانے پر چلا آرہا ہے۔ جس کی وجوہات کا سب کو علم ہے۔دراصل بھارتی اور امریکی لابی نہیں چاہتیں کہ ملک میں ترقی ہو اور امن وامان قائم کیا جائے۔لیکن قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ اسے علاقائی ، قومیت اور فرقے کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سازشیں کرنے والے ناکام ہورہے ہیں۔ انشااللہ پاکستان ترقی کرے گا اور دنیا کا سب سے زیادہ پرامن ملک بنے گا۔ جس کے لئے پارلیمنٹ اور دیگر اداروں کا احترام کیا جانا ضروری ہے۔

مزید :

عالمی منظر -