اتحادی فوج کی بمباری، صنعاء میں باغیوں کا اسلحہ ڈپو تباہ، 4 ہلاک، متعدد زخمی

اتحادی فوج کی بمباری، صنعاء میں باغیوں کا اسلحہ ڈپو تباہ، 4 ہلاک، متعدد زخمی

  

صنعاء(این این آئی)سعودی عرب کی قیادت میں باغیوں کی سرکوبی میں مصروف عرب اتحاد کے طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں بمباری کرکے حوثی باغیوں کا ایک بڑا اسلحہ ڈپو تباہ کردیا۔ادھر شمالی صنعاء میں گذشتہ روز حوثی ملیشیا اور حوثیوں کے زیرانتظام نام نہاد پولیس اہلکار آپس میں اس وقت الجھ پڑے، جب ملیشیا کے عناصر چندہ جمع کرنے الجلمہ بازار پہنچے۔حوثیوں کی باہمی لڑائی کے نتیجے میں چار مسلح جنگجو ہلاک اور دو پولیس اہلکار اور دو عام شہری زخمی ہوگئے ۔ جھڑپوں کے بعد بازار کو بند کردیا گیا ،عرب ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز مغربی صنعاء میں شاہراہ 60 پر واقع فضائیہ کالج اور اس سے ملحقہ آڈیٹوریم پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں وہاں پر چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کردیا گیا۔اتحادی طیاروں نے مسلسل پانچ فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں باغیوں کا اسلحہ کا گودام مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ مغربی صنعاء میں اتحادی فوج کے طیاروں کی بمباری کے بعد ایک جگہ پر آگ کے شعلے اور دھوا دیکھا گیا اور زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں۔اطلاعات کے مطابق شمالی صنعاء میں گذشتہ روز حوثی ملیشیا اور حوثیوں کے زیرانتظام نام نہاد پولیس اہلکار آپس میں اس وقت الجھ پڑے، جب ملیشیا کے عناصر چندہ جمع کرنے الجلمہ بازار پہنچے۔

اطلاعات کے مطابق حوثیوں کی باہمی لڑائی کے نتیجے میں چار مسلح جنگجو ہلاک اور دو پولیس اہلکار اور دو عام شہری زخمی ہوگئے ۔ جھڑپوں کے بعد بازار کو بند کردیا گیا ۔

مزید :

عالمی منظر -