گیمبیا میں انسانی حقوق کی پامالیاں ختم کر دیں گے، صدر آدما بارو

گیمبیا میں انسانی حقوق کی پامالیاں ختم کر دیں گے، صدر آدما بارو

  

بنجول (اے پی پی) گیمبیا کے نئے صدر آدما بارو نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ وہ ملک میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا خاتمہ ممکن بنائیں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق گیمبیا کے نئے صدر نے گزشتہ روز حکم جاری کیا تھا کہ ایسے تمام افراد کو رہا کر دیا جائے جنہیں مقدمات کے بغیر حراست میں رکھا گیا ہے۔ سابق صدر یحییٰ جامع کے بائیس سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد انہوں نے اس افریقی ملک میں صدر کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

جامع کے دور حکومت میں گیمیبا میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر پامالیوں کی شکایات کی جاتی تھیں۔

مزید :

عالمی منظر -