یورپی مبصرین کی ٹیم کے نائب سربراہ جانبدار ہیں، یوکرینی باغیوں کا الزام

یورپی مبصرین کی ٹیم کے نائب سربراہ جانبدار ہیں، یوکرینی باغیوں کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لوگانسک (اے پی پی) مشرقی یوکرین میں فعال روس نواز باغیوں کے رہنما الیگزینڈر ذاخار چینکو نے لوگانسک میں یورپی تعاون کی تنظیم (اوایس سی ای) کے مبصرین کے گروپ کے نائب سربراہ الیگزینڈر ہْوگ پر جانبداری کا الزام عائد کیا ہے تاہم ہْوگ نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔ لوہانسک میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ذاخارچینکو کے ہمراہ لوگانسک کی خود ساختہ جمہوریہ کی حکومت کے سربراہ ایگورپولٹنٹسکی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی انہوں نے مبصرین پر واضح کیا کہ وہ اپنے علاقے میں سہولیات فراہم کرنے والے ہیں تو اگلے دن ہی انہی مقامات پر یوکرینی حکومت کی فوج کی شیلنگ شروع ہو جاتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -