لیبیا ،محرم کے بغیر خواتین کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

لیبیا ،محرم کے بغیر خواتین کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

طرابلس(آن لائن)لیبیا حکومت نے خواتین کے بیرون ملک سفر کے لیے محرم کی موجودگی کی شرط لازمی قرار د ے دی غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبی پارلیمنٹ کے ماتحت مشرقی علاقے کے فوجی گورنر جنرل عبدالرزاق الناظوری نے اپنے ایک تازہ حکم نامے میں تاکید کی ہے کہ خواتین بیرون ملک سفر کے دوران محرم کو ساتھ رکھیں۔دوسری جانب لیبیا میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں اور سماجی تنظیموں نے محرم کی شرط کی مذمت کرتے ہوئے اسے حقوق نسواں اور خواتین کے سفر پر پابندی کے مترادف قرار دیا ہے۔خواتین کے لیے بیرون ملک سفر میں محرم کو ساتھ رکھنے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد مشرقی لیبیا کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں طبرق اور الابرق میں بھی ماحول کافی کشیدہ ہے۔ لیبی خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم ’ویمن ٹرائبیون فاؤنڈیشن‘ کی چیئرپرسن نے خواتین کے سفر میں محرم کی شرط کو لازمی قرار دینے کی مذمت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ البیضاء شہر میں حکومتی ہیڈ کواٹر کے قریب واقع الابرق ہوائی اڈے پر محرم سے متعلق فیصلے کا اطلاق اتوار سے کیا گیا جس کے نتیجے میں خواتین کو بیرون ملک سفر میں کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -