سعودی عرب کے ولی عہد اوروزیرداخلہ شہزادہ محدبن نائف کو آمدہ حج کے بارے میں بریفنگ

سعودی عرب کے ولی عہد اوروزیرداخلہ شہزادہ محدبن نائف کو آمدہ حج کے بارے میں ...

  

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے ولی عہد اوروزیرداخلہ شہزادہ محدبن نائف کو آمدہ حج کے بارے میں وزارت داخلہ میں بریفنگ دی گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق بریفنگ کے دوران سعودی ولی عہد کو آگاہ کیا گیا کہ حج سے قبل ریاض اورمکہ میں مقامات مقدسہ کو آپٹک فائبر کے ذریعے طاقتور کیمروں سے ملایا جائیگا۔انہیں سیکیورٹی کمیونیکیشن پروگرام کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

سعودی ولی عہد نے حج کیلئے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اورکہا کہ عازمین حج اورزائرین عمرہ کیلئے تمام تر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -