ٹیوٹا میں سکلڈ لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت 32541کمپنیاں رجسٹرڈ

ٹیوٹا میں سکلڈ لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت 32541کمپنیاں رجسٹرڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر )ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) نے ایک سال کے دوران سکلڈ لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت32541کمپنیوں کو رجسٹرڈ کر دیا ،ایس ایل ایم آئی ایس سسٹم میں ٹیوٹا اداروں کے فارغ التحصیل نوجوان اور انڈسٹری فری رجسٹریشن کروا سکتے ہیں تاکہ بیروزگاروں کو روزگار کے مواقع آسانی سے مل سکیں۔ان خیالات کا چیئر پرسن ٹیوٹا نے گزشتہ روزٹیوٹاسیکرٹریٹ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، ٹیوٹا افسران اختر عباس بھروانہ، عامر عزیز، اظہر اقبال شاد، وحید اصغر، عائشہ قاضی، مصطفی کمال پاشا اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ایس ایل ایم آئی ایس کا آغاز گزشتہ سال فروری سے کیا گیا جس کو ملکی وبین الاقوامی سطح پر خاصی پذیرائی ملی ہے۔اس ویب سائٹ پر3لاکھ4ہزار632نوجوانوں کے سی وی اور پروفائل اپ لوڈ ہو چکے ہیں اور انڈسٹری مالکان بھی خالی اسامیوں کی انفارمیشن اس سسٹم پر دے رہے ہیں۔اس مقبول ہوتی ہوئی ویب سائٹ پر 800سے 900نوکریاں دستیاب رہتی ہیں اور یہ تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزیدکہا کہ سکلڈ لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم پنجاب لیبر مارکیٹ انفارمیشن ، مختلف شعبوں میں ہنر مند افراد کی دستیابی ، ٹیوٹا کے فارغ التحصیل نوجوانوں کی معلومات اور انڈسٹری میں خالی اسامیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ویب پورٹل پر اقتصادی اعدادو شمارکے علاوہ روزگار اور بیروزگاری کی شرح کے بارے میں بھی معلومات میسر ہونگی، ان اقدامات سے بے روزگاری کی شرح میں کمی اور غربت کے خاتمے میں کمی کے علاوہ ملکی معاشی ترقی میں ہنر مند افرادی قوت کو اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

مزید :

کامرس -