ٹسڈک اور کوروٹ پشاور میںآئی ٹی میں بہتری کے لئے معاہدہ

ٹسڈک اور کوروٹ پشاور میںآئی ٹی میں بہتری کے لئے معاہدہ

  

لاہور(کامرس رپورٹر) ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ (ٹسڈک)اور کوروٹ سسٹمز پشاور کے مابین گزشتہ روز ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت دونوں ادارے بین الاقوامی مارکیٹ میں موجود انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ، ٹیکنالوجی اپگریڈیشن سکلز ڈویلپمنٹ اور کیپسٹی بلڈنگ کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے باہمی کوششیں کرینگے۔ٹسڈک کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسرعالمگیر چودھری اور کوروٹ سسٹمز کی جانب سے فیاض علی خان نے یادداشت پر دستخط کئے۔ٹسڈک کے ترجمان کے مطابق دونوں ادارے ملک کے اہم صنعتی شعبوں میں سکلز اینڈ ٹیکنالوجی گیپ کی نشاندہی کے لئے مشترکہ کام کریں گے اور ان کو دور کرنے کیلئے مشترکہ سیمینار ، ورکشاپس ، تربیت اور نمائشوں کا بھی اہتمام کریں گے ۔

مزید :

کامرس -