200 میگا واٹ کی پیداواری صلاحیت کے تین ونڈ پاور پراجیکٹ روان برس کے آخر تک کام کرنا شروع کر دیں گے،رپورٹ

200 میگا واٹ کی پیداواری صلاحیت کے تین ونڈ پاور پراجیکٹ روان برس کے آخر تک کام ...

  

اسلام آباد(اے پی پی)200 میگا واٹ کی پیداواری صلاحیت کے تین ونڈ پاور پراجیکٹ روان برس کے آخر تک کام کرنا شروع کر دیں گے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تین ونڈ پاور پراجیکٹ اس سال کے آخر تک آپریشنل ہو جائیں گے جن سے 200 میگا واٹ بجلی حاصل کی جا سکے گی۔ رپورٹ کے مطابق داود و میں 50 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اگلے ماہ تک مکمل ہونے کی توقع ہے جبکہ 99 میگا واٹ کی صلاحیت کا حامل ونڈ پاور منصوبہ رواں برس ستمبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے ۔سچل میں 50 میگاواٹ کا ونڈ پاور پراجیکٹ جون میں مکمل ہوجائے گا جبکہ سو میگا واٹ کے تین بجلی گھر اگلے سال تک مکمل ہو نے کی توقع ہے۔واضح رہے کہ 100 میگاواٹ کے تین ونڈ پاور پرجیکٹ پہلے ہی مکمل ہیں جن سے حاصل ہونے والی بجلی بھی قومی گرڈ میں شامل کر دی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -