دنیا بھر میں پاکستان کی سی فوڈ کی طلب میں بتدریج اضافہ

دنیا بھر میں پاکستان کی سی فوڈ کی طلب میں بتدریج اضافہ

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ )پاکستان سی فوڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایاکہ دنیا بھر میں پاکستان کی سی فوڈ کی طلب میں بتدریج اضافہ کارجحان دیکھنے میں آرہاہے جبکہ عالمی منڈیوں میں پاکستانی سی فوڈکی برآمد 18 فیصد تک بڑھ گئی ہے جس میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ حالیہ 2سالوں سے بالعموم جبکہ گزشتہ سال سے بالخصوص پاکستانی سی فوڈ کی برآمد میں اضافہ کارجحان جاری ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ سال 2014-15ء میں پاکستان سے 143.235 ملین ڈالر کی سی فوڈ برآمد کی گئیں جبکہ سال 2015-16ء کے یکم جولائی سے 28 فروری تک کے آٹھ ماہ کے دوران یہ برآمدات بڑھ کے 156.854 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں مگر رواں سال 2016-17ء کے پہلے 8ماہ کے دوران یکم جولائی سے اب تک پاکستانی سی فوڈ کی یہ برآمدات 194.758 ملین ڈالر تک جاپہنچی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 18.18 فیصد زائد ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ان برآمدات میں مزید اضافہ کابھی امکان ہے۔

مزید :

کامرس -