زیتون وادی کا قیام محکمہ زراعت کا اہم اقدام ہے ، رانا افتخار محمد

زیتون وادی کا قیام محکمہ زراعت کا اہم اقدام ہے ، رانا افتخار محمد

  

لاہور(کامرس رپورٹر ) انجمن کاشتکاراں پنجاب کے صدر رانا افتخار محمد نے کہا ہے کہ زیتون وادی کا قیام محکمہ زراعت کی اہم ترین کوشش ہے جس پر محکمہ زراعت مبارکباد کا مستحق ہے ،ایک بیان میں انہوں کہا کہ زیتون کی کامیاب کاشت کیلئے ایسی آب و ہوا کی ضرورت ہے جہاں گرمیوں میں موسم خشک اور سردیوں میں درجہ حرارت کچھ عرصہ کیلئے 7 ڈگری سے کم ہو اور بارشیں کم ہوتی ہوں، زیتون کا درخت سدا بہار ہے اور وہ علاقے جن کا درجہ حرارت 20 تا 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہو وہاں اس کی زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے، زیتون کے درخت سردی کو کافی حد تک برداشت کرسکتے ہیں جبکہ منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ پراس کے پتے اور پھول بری طرح متاثر ہوتے ہیں، زیتون کے درخت پر پھل 3سے 4 سال بعد آنا شروع ہو جاتا ہے جبکہ تجارتی پیمانے پر پیداوار چھٹے سال ملنا شروع ہوتی ہے، اگر پھلدار پودوں کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو بے قاعدہ ثمر آوری کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے، اس کی اچھی اقسام کی اوسط پیداوار 50 سے60 من فی ایکڑ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

، خطہ پوٹھوار میں زیتون کی کاشت کامیابی سے کی جاسکتی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ زیتون کی کا شت دوسری فصلوں کی کاشت کو بھی متاثر نہیں کرتی۔

مزید :

کامرس -