کمپنی نے ٹیکس ادائیگی میں ہمیشہ فرض شناسی کا مظاہرہ کیا: نیومیرک ڈسٹری بیوشن

کمپنی نے ٹیکس ادائیگی میں ہمیشہ فرض شناسی کا مظاہرہ کیا: نیومیرک ڈسٹری بیوشن

  

اسلام آباد(آن لائن) نیومیرک ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنے خلاف بے بنیاد تنقید اور غلط پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی نے ہمیشہ ایک ذمہ دار شہری کارپوریشن کا مظاہرہ کرتے ہوئے باقاعدہ اپنے ٹیکس بھی ادا کئے ہیں۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق نیومیرک ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ ( این ڈی این ) کئی معروف مقامی اور بین الاقوامی سگریٹ برانڈز کی ڈسٹری بیوشن کمپنی ہے کمپنی اپنے قیام سے باقاعدگی سے ملک میں حکام کو ٹیکس واجبات اور اپنے ٹیکس او ڈیوٹیاں بھی ادا کرتی رہی ہے۔ بیان کے مطابق حکومت کی موثر پالیسیوں کے باعث پاکستان میں حالیہ معاشی ترقی کے پس منظر میں این ڈی این ونیچر نے حال ہی میں لاہور میں ایک سگریٹ براڈ بھی متعارف کرایا۔

اور ابتدائی دورانیے میں صرف لاہور میں اس کی فروخت شروع کی گئی ہے فریقین کے اتفاق سے برانڈز کی حقیقی قیمت سگریٹ کے پیکٹ کی پشت پر واضح طور پر درج ہے اور اطلاق شدہ ٹیکس کسٹمز حکام اور قواعد وقوانین کے مطابق ادا کئے گے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ نقاد اورساکھ خراب کرنیوالے کیمل سگریٹ کی قیمتوں کے حوالے سے غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں اور کسی ریگولیٹر کی جانب سے ابھی تک کمپنی کو قیمت کے حوالے سے کوئی نوٹس نہیں ملا #/s#

مزید :

کامرس -