ایف بی آر کی جانب سے مارکیٹوں میں چھاپوں کے حوالے سے لاہورچیمبرمیں آج ہنگامی اجلاس ہوگا

ایف بی آر کی جانب سے مارکیٹوں میں چھاپوں کے حوالے سے لاہورچیمبرمیں آج ہنگامی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے مارکیٹوں میں چھاپوں، صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال اور کاروبار مخالف سیلز ٹیکس قوانین کے معاملے پر احتجاج اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر محمد ناصر خان کے زیر صدارت منگل مورخہ 21فروری 2017ء بوقت 11:00بجے صبح لاہور چیمبر کے امین ہال میں منعقد ہورہا ہے۔ مختلف چیمبرز اور صنعتی و تجارتی تنظیموں کے نمائندوں کی بڑی تعداد اجلاس میں شریک ہوگی۔

مزید :

کامرس -