کلچرل جرنلسٹس کے زیر اہتمام ڈاکٹرصغری ٰصدف کے ساتھ ایک شام

کلچرل جرنلسٹس کے زیر اہتمام ڈاکٹرصغری ٰصدف کے ساتھ ایک شام

  

لاہور( فلم رپورٹر)کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ’’پلاک‘‘کی ڈائریکٹر جنرل اور معروف ادیبہ،شاعرہ ڈاکٹرصغر ی ٰصدف کے ساتھ ایک شام الحمرامیں منائی گئی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتازشخصیات نے شرکت کی جن میں ایگزیکٹوڈائریکٹرلاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمد خان،تاثیر رضا نقوی،سٹار میکر جرار رضوی، صندل، سجاد بری،حسن عسکری،بہاربیگم، ڈاکٹر جواز جعفری، پروین سجل،منورسلطانہ،ڈاکٹر کنول فیروز،ڈاکٹر امجد پرویز،ڈاکٹر شہبازملک،نرمل شاہ،عمران شوکت،حسیب پاشا اور دیگر بہت سے لوگ شامل ہیں۔ تقریب کے شرکاء نے زبردست الفاظ میں صغری ٰصدف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پنجابی ادب کے فروغ کے لئے جو گراں قدرخدمات سرانجام دی ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ڈاکٹر جوازجعفری نے کہا کہ صغراصدف نے اس اذیت پسندمعاشرے میں دوسروں کی عزت کرنے کا درس دیا اور عملی طور پر اس مظاہرہ بھی کیا وہ دوسروں کی عزت کرنے میں کبھی کنجوسی نہیں کرتیں ،ان کا کریڈٹ یہ ہے کہ وہ جب سے ’’پلاک ‘‘میں آئی ہیں انہوں نے مختلف شعبوں سے وابستہ لوگوں کوبلاکر عزت دی اور ان کے اتنی شامیں منائیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ پرویزکلیم نے کہا کہ صغری ٰصدف نے نہ پنجابی بلکہ اردوادب کے لئے بھی بہت کام کیا ہے۔

ان کے لفظ منفرداندازسے بولتے ہیں۔اداکارراشدمحمودنے کہا کہ عام طور لوگوں کے مرنے کے بعد ان کے بارے میں تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن صغری ٰ اصدف نے ان کی زندگی میں ہی شامیں مناکر نئی روایت قائم کی ہے۔اداکارہ بہاربیگم اور دیگر افرادکا کہنا کا تھا کہ ڈاکٹرصغری ٰصدف اپنی ذات کی بجائے دوسروں سے زیادہ پیارکرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ آئے دن ایسی بہت سی تقریبات کا اہتمام کرتی رہتی ہیں۔تقریب کے اختتام پر صغراصدف نے تقریب کے اہتمام پر وہ کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن کی بے حدمشکور ہیں۔

مزید :

کلچر -