سٹیج ڈرامہ’’دنگل‘‘ سدرہ نور ،بینا سحر اور نشاء بھٹی پہلوانوں کے روپ میں

سٹیج ڈرامہ’’دنگل‘‘ سدرہ نور ،بینا سحر اور نشاء بھٹی پہلوانوں کے روپ میں

  

لاہور(فلم رپورٹر)تماثیل تھیٹر میں پیش کیا جانے والا سُپر ہٹ ڈرامہ ’’دنگل‘‘ان دنوں عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔اس ڈرامہ میں سدرہ نور ،بینا سحر،نشاء بھٹی، سعدیہ شیخ اور سیم بٹ پہلوان کا کردار ادا کررہی ہیں۔ اپنی نوعیت کے اس انوکھے سٹیج ڈرامہ میں کشتی کے دوران سدرہ نور،نشاء بھٹی اور بینا سحرکئی بار زخمی ہو چکی ہیں۔’’دنگل‘‘کے حوالے سے ’’پاکستان‘‘کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تھیٹر کے چیف ایگزیکٹو قیصر ثناء اللہ خان نے بتایا کہ اس ڈرامہ کے ڈائریکٹر نسیم وکی ہیں اور وہ اس میں مرکزی کردار بھی ادا کررہے ہیں۔ نسیم وکی ایک ایسے پہلوان کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی خواہش ہے کہ اس کے گھر بیٹا پیدا ہو اور وہ اسے پہلوان بناکر جاپانی پہلوانوں کے ساتھ مقابلہ کرایا اور ان کو شکست دی ۔

کیونکہ جاپانی پہلوانوں نے پاکستانی پہلوانوں کو شکست دی تھی اور وہ اس کا بدلہ لینا چاہتا تھا لیکن اس کے گھر بیٹے کی بجائے چار بیٹیاں ہوجاتی ہیں اور وہ جاپانی خواتین ریسلرز کو ہر کر اپنے باپ کا خواب پورا کردیتی ہیں۔

مزید :

کلچر -